Featured Post

corona virus a ray of hope appears

https://youtu.be/5KMVyX40ut4

Thursday, April 2, 2020

China seeks to make significant progress by end of April, efforts to curb Corona virus

وائرس پر قابو پانے کیلئے موجودہ سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو رواں ماہ کے اختتام تک کرونا کے کیسز بہت کم ہوسکتے ہیں، یہ عالمی سطح پر بڑا بریک تھرو ہوگا: چینی حکومت کے مشیر برائے کرونا وائرس ڈاکٹر ژونگ

 اپریل کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں، چین نے اپریل کے آخر تک اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کر دیا، چینی حکومت کے  مشیر برائے کرونا وائرس ڈاکٹر ژونگ کا کہنا ہے کہ وائرس پر قابو پانے کیلئے موجودہ سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہا تو رواں ماہ کے اختتام تک کرونا کے کیسز بہت کم ہوسکتے ہیں، یہ عالمی سطح پر بڑا بریک تھرو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کے  مشیر برائے کرونا وائرس ڈاکٹر ژونگ کی جانب سے جاری ایک بیان نے کرونا وائرس سے خوفزدہ دنیا کو امید کی ایک کرن دکھا دی ہے۔ ڈاکٹر ژونگ کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈاون اور کرفیو سمیت دیگر سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ چین نے بھی ایسے ہی اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کیسز میں اضافے کو کنٹرول کیا ہے۔


اگر دنیا کے تمام ممالک ایسے سخت اقدامات کا تسلسل برقرار رکھیں، تو پھر رواں ماہ کے اختتام تک بڑا بریک تھرو ملنے کا امکان ہے۔ سخت اقدامات کی بدولت ہی دنیا کرونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کے 80 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

چین میں نئے کیسز رپورٹ ہونے اور ہلاکتوں میں واضح کمی آئی ہے۔ صحتیاب ہونے والے کچھ مریضوں میں دوبارہ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں میں موجود وائرس اب بہت ہی کمزور ہو چکا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار ہو چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تقریباً 10 لاکھ کے قریب تک پہنچ چکی ہے۔ امریکا، اٹلی اور اسپیل کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک ہیں جہاں مجموعی طور پر 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 
جبکہ 28 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

No comments:

Post a Comment